ریاسی میں گاڑی لڑھک گئی، ایک ہلاک تین دیگر زخمی

جموں، جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے کوری علاقے میں ایک نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک مقامی شہری ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کوری کوری ریاسی کے نزدیک ایک گاڑی زیر نمبر JK02BA-0455ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ایک مقامی شہری زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

متوفی کی شناخت رتن سنگھ ولد جگدیش ساکن جڈ ا ریاسی کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی پہچان کمال سنگھ، راج کمار اور اتل کمار کے بطور کی گئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں