شری امرناتھ جی یاترا: منوج سنہا کی یاتریوں کو مبارکباد

سری نگر، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری امر ناتھ جی یاتری شروع ہونے پر یاتریوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا: ‘میری بابا برفانی سے یہی دعا ہے کہ ملک اور جموں و کشمیر میں خوشیوں اور خوشحالی کی فضا قائم ہو اور تمام یاتری ہمیشہ خوش و خرم رہیں’۔

بتادیں کہ وادی کشمیر میں ہفتے کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بالتل بیس کیمپ اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ننون پہلگام بیس کیمپ سے یاتریوں کے 3 ہزار 8 سو 80 فٹ کی بلندی پر واقع پوتر گھپا کی طرف پیدل سفر کرنے اختیار کرنے سے یاترا کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے موقع کی مناسبت سے ہفتے کو ‘ایکس’ پر ہندی زبان میں کئے گئے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں بابا امرناتھ جی کے مقدس سفر کے آغاز پر تمام یاتریوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔

انہوں نے کہا: ”میری بابا برفانی سے یہی دعا ہے کہ ملک اور جموں و کشمیر میں خوشیوں اور خوشحالی کی فضا قائم ہوں اور تمام یاتری ہمیشہ خوش و خرم رہیں، جئے بابا برفافی۔’

منوج سنہا نے اپنے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ ہموار اور محفوظ یاترا کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدام کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں روایتی راستوں (بالتل اور ننون پہلگام) پر یاتریوں کے لئے صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کے انتطامات کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: ‘بھولے بابا کے آشیر واد کے ساتھ ہماری خواہش ہے کہ تمام یاتریوں کی یاترا کامیاب و مبارک ہو’۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں