شری امرناتھ جی یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب ساڑھے 6 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ

جموں، شری امرناتھ جی یاترا کا سلسلہ تزک و احتشام سے جاری رہتے ہوئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پیر کی صبح سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ قریب ساڑھے چھ ہزار یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق اتوار کی شام تک زائد از 28 ہزار یاتریوں نے وادی کشمیر میں 3 ہزار 8 سو 80 فٹ کی بلندی پر واقع پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پیر کی صبح 6 ہزار 4 سو 61 یاتری 2 سو 65 یاتریوں کا چوتھا قافلہ چھوٹی بڑی گاڑیوں میں بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 4 ہزار 1 سو 40 یاتری ننون پہلگام کے لئے جبکہ 2 ہزار 3 سو 21 یاتری بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قافلے کی روانگی کے ساتھ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اب تک 19 ہزار 5 سو 64 یاتری پوتر گھپا کے درشن کے لئے کشمیر روانہ ہوئے۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 28 جون کی صبح 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔

وادی میں انتظامیہ، سول سوسائٹی تنظمیوں، تجارتی یونیوں اور عام لوگوں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتطامات کئے گئے ہیں۔

جہاں یاتریوں کو تمام سہولیات و خدمات بہم پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کا بھی فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یاترا روٹوں پر قریب 800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

یو این آئی – ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں