سانبہ میں موٹر شیل کو ناکارہ بنا دیا گیا

جموں، جموں کے سانبہ ضلع میں ایک زنگ آلود موٹر شیل پائی گئی جس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جموں کے سانبہ ضلع کے بدھوری علاقے میں چند مقامی شہریوں نے ایک موٹر شیل دیکھی اور اس کے متعلق پولیس کو آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے اس شیل کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں