سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھ بل علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک جوان سال موٹر سائیکل سوار کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے اچھ بل میں منگل کی صبح ایک رائل انفیلیڈ بائیک زیر رجسٹریشن نمبر JK03J – 6064 قابو سے باہر ہوکر دیوار سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
انہوں نے متوفی کی شناخت رئیس الاسلام گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن تیل وانی اچھ بل کے طور پر ہوئی ہے۔
یو این آئی -ایم افضل