جموں، فوجی سربراہ جنرل اوپیندرا دویدی نے نے بدھ کے روز یہاں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیکورٹی صورتحال اور فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس دوران فوج کی شمالی کمان کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل سچھندرا کمار اور جموں نشین وائٹ نائٹ کمان کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا بھی ان کے ہمراہ تھے۔
بتادیں کہ 30 جون کو ملک کے 30 ویں فوجی سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ جموں و کشمیر ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ موصوف فوجی سربراہ بدھ کی صبح جموں پہنچے اور سیدھے سرحدی ضلع پونچھ روانہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ فارورڈ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے سے قبل انہوں نے پونچھ میں فیلڈ کمانڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجی سربراہ نے جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور آپریشنل تیاریوں اور سرحدی علاقے میں سیکورٹی ڈھانچے کا بھی جائزہ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بعد جنرل دویدی بعد ازاں واپس جموں پہنچے جہاں وہ دلی واپسی سے قبل جاری شری امرناتھ جی یاترا کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
یو این آئی- ایم افضل