کنگن سڑک حادثے میں تین یاتریوں سمیت پانچ افراد زخمی

سری نگر، وسطی ضلع گاندربل کے سترینا کنگن علاقے میں جمعرات کے روز یاترا گاڑی اور لوڈ کیرئیر کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں تین یاتری اور دو عام شہریوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ۔

اطلاعات کے مطابق سترینا کنگن کے نزدیک یاترا گاڑی زیر نمبرPB10Hz/6707 اور لوڈ کیرئیر زیر نمبر JK16A/9084کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین یاتریوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا ۔

زخمیوں کی شناخت جاوید احمد ولد غلام نبی ساکن ہندواڑہ ، مظفر احمد ولد عبدالرحمن ساکن نظام پورہ کنگن اور تین یاتریوں کی پہچان مونی سود ولد جگدیش ، کرن زوجہ جگدیش کمار اور جگدیش کمار ولد فقیر چند ساکنان لدھیانہ پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تین کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں