سری نگر، شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ونگی پورہ سمبل علاقے میں دوران شب دریائے جہلم برد ہونے والے تیل ٹینکر ڈرائیور کی لاش جمعہ کی دوپہر کو باز یاب کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سمببل کے ونگی پورہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سری نگر سے سمبل کی طرف جا رہا ایک نامعلوم تیل ٹینکر سڑک سے لڑھک کر ڈارئیور سمیت دریائے جہلم میں جا گرا۔
ان کا کہنا تھا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیمیں جائے واردات پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ کافی تلاش کے بعد ڈرائیور کی لاش بر آمد کی گئی جس کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
متوفی ڈارئیور کی شناخت جیتندر سنگھ ولد اندرجیت سنگھ ساکن بھڑک ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی- ایم افضل