جموں، کٹھوعہ اور ادھم پور میں ٹریفک کے دو الگ الگ حادثات میں بارڈر سیکورٹی فورس کے دو جوان جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ میں ہفتے کے روز ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر نالہ میں جاگری جس کے نتیجے میں تین جوان ڈوب گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران تینوں کو باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پرشوتم سنگھ ساکن ہماچل پردیش کو مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا سری نگر جموں شاہراہ پر چنانی ناشری ٹنل کے اندر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 30سالہ بی ایس ایف جوان امیت کمار شکلہ شدید طورپر زخمی ہوا اور بعد ازاں وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ