کٹھوعہ حملے کے ذمہ داروں کو جلد سزا دی جائے گی :منوج سنہا

جموں،جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کٹھوعہ دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہوئے فوجی اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ۔

انہوں نے کہا ’میں فوجی جوانوں کی بہادری کو سلام پیش کر تاہوں جنہوں نے کٹھوعہ میں ایک خوفناک دہشت گردانہ حملے میں اپنی قیمتی جانیں گنوائیں۔ ‘

منوج سنہا نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی مربوط کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس حملے کے ذمہ داروں کو جلد ہی سخت سزا دی جائے گی۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں