سری نگر، فوج کا کہنا ہے کہ لداخ میں فوجی ساز و سامان کی اہم مرمت کے دوران دو فوجی جوانوں کی موت واقع ہوئی۔
ان فوجی جوانوں کی شناخت سی ایف این سنکارا رائو گوٹا پو اور حوالدار شہنواز احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
فوج کی فائر اینڈ فیوری کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’11 جولائی کو قریب دس بجے رات فوجی ساز و سامان کی اہم مرمت کے دوران حادثاتی طور پر ایک جزو کے پھٹنے سے سی ایف این سنکارا رائو گوٹاپو شدید زخمی ہوا’۔
انہوں نے کہا: ‘اس حادثے میں حوالدار شہنواز احمد بٹ کو بھی مہلک چوٹیں لگیں جس کے بعد ان کو علاج ومعالجے کے لئے لیہہ منتقل کیا گیا جہاں وہ طبی عملے کی تمام تر کاوشوں کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا’۔
فوج نے لداخ میں تعینات دو فوجی جوانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے پوسٹ میں کہا: ‘فائر اینڈ فیور کا جی او سی اور دیگر تمام افسران ان بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے لداخ میں ڈیوٹی کے دوران عظیم قربانیاں پیش کیں’۔
فوج نے مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے اہلخانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔
یو این آئی ایم افضل