سری نگر، سابق ٹریڈ یونین لیڈر خورشید عالم نے جمعہ کے روز جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس سے استعفیٰ دے دیا۔
وہ پیپلز کانفرنس کے صوبائی صدر تھے اور انہوں نے مارچ 2021 میں اس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
انہوں نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کرکے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا: ‘اس معزز پارٹی کے ساتھ وابستہ رہنے سے نا قابل یقین تجربہ حاصل ہوا تاہم وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ میں اپنے عوام کے نمائندے کی حیثیت سے افق سے پرے دیکھوں اور ان کے تحفظات کو دور کر سکوں اور ان کے اعتماد کا حترام کروں جو شروع سے ہی انہوں نے مجھ پر ظاہر کیا ہے’۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں کہا: ‘گرچہ پیپلز کانفرنس ایک شاندار پیلٹ فارم ہے اور سجاد لون صاحب ایک قابل ذکر شخص ہیں جن کے ساتھ میرا برادرانہ رشتہ ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘مجھے یقین ہے کہ میرے لوگوں کے مینڈیٹ کو یہاں پوری توجہ نہیں دی جائے گی اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے حلقے کی بہتر خدمت کے لئے آگے بڑھوں’۔
قابل ذکر ہے کہ خورشید عالم نے سرکاری نوکری سے سبکدوش ہونے کے بعد پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
پانچ اگست 2019 کو دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد ان کو بھی بند کیا گیا تھا۔
انہوں نے مارچ 2021 میں پی ڈی پی سے استعفیٰ دیا تھا۔
یو این آئی- ایم افضل