جموں وکشمیر کے لوگوں کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل : مرکزی وزیر چراغ پاسوان

سری نگر، مرکزی وزیر برائے فوڈ پروسیسنگ اینڈ انڈسٹریز چراغ کمار پاسوان کا کہنا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لئے مرکزی سرکار اور یونین ٹریٹری انتظامیہ کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوک جن شکتی پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے۔
ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر نے سری نگر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر میں نوجوانوں کو کس طرح کی سہولیات مل رہی ہیں اس کی گہرائی کو سمجھنے کے لئے یہاں آیا ہوں۔

چراغ پاسوان نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے مرکزی حکومت اور جموں وکشمیر انتظامیہ کے درمیان ایک پل کے طورپر کام کریں گے ۔

انہوں نے کہا :’لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی کوشش کی جائے گی۔ ‘

لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈر نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ بنیادی سہولیات جن میں بجلی فیس میں اضافہ ، بہتر سڑکیں اور دیگر ترقیاتی کاموں سمیت دیگر مسائل شامل ہیں کو حل کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

چراغ پاسوان نے کہاکہ لوک جن شکتی پارٹی جموں وکشمیر کے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کی خاطر ایل جی انتظامیہ کو اعتماد میں لے گی۔

انہوں نے کہا، “میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میری وزارت جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ان کی شکایات کو دور کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب رہیں گی ۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ مستقبل قریب میں وہ جموں و کشمیر میں لوک جن شکتی پارٹی کو مضبوط کریں گے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مستقبل قریب میں انتظامیہ کا حصہ بننے کے لیے زمینی سطح پر مضبوط کیا جائے گا۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں