جموں، سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی نقل و حمل کے متعلق اطلاع موصول ہونے پیر کی صبح جموں کے اکھنور علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں کے اکھنور علاقے میں مقامی لوگوں نے مشتبہ افراد کی نقل و حمل دیکھی جس کے بارے میں انہوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو فوجی تنصیبات کے قریب دیکھا گیا ہے۔
بتادیں کہ جموں خطے میں ملی ٹنسی واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یو این آئی ایم افضل