کور کمانڈر نے کیرن میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا

سری نگر،فوج کی پندرہویں کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے منگل کے روز کیرن میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز کور کمانڈر نے ایل او سی کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایل او سی پراگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات جوانوں سے بات چیت کی۔

اس موقع پر گراونڈ پر تعینات آفیسران نے آپریشنل تیاریوں اور تازہ سیکورٹی صورتحال سے متعلق کور کمانڈر کو بریف کیا۔

کور کمانڈر نے اس موقع پر کیرن سیکٹری میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران تین ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔

اس سے قبل کور کمانڈر کو فوج کے سینئر آفیسران نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی ۔

کور کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی ۔

واضح رہے کہ اتوار کو فوج نے کیرن سیکٹری میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران تین عدم شناخت ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں