جموںجموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے چھاترو علاقے میں ہفتے کی شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کشتواڑ کے چھاترو علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی شروع کی جس دوران علاقہ گولیوں کی گن گرج سے لرز اٹھا۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ