سری نگر، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہاراجہ ہری سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا: ’مہاراجہ کی زندگی اور نظریات ہمارے لئے ایک منصفانہ اور انسانی خطوط پر استوار معاشرے کی تشکیل کے لئے مشعل راہ ہیں‘۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’میں مہاراجہ ہری سنگھ جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘۔
انہوں نے کہا: ’ان کے عوام کی بھلائی کے لئے ایک منصفانہ معاشرے کی تعمیر کے لئے لگن اور عزم کی کوئی نظیر نہیں ہے‘۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ’مہاراجہ کی زندگی اور نظریات ہمارے لئے ایک منصفانہ اور انسانی خطوط پر استوار معاشرے کی تشکیل کے لئے مشعل راہ ہیں‘۔
مہاراجہ ہری سنگھ جموں و کشمیر کے آخری مہاراجہ حکمران تھے۔
یو این آئی ایم افضل