سری نگر، کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج یعنی پیر کو اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کی انتخابی مہم کے آخری دن جموں و کشمیر میں دو ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق راہل گاندھی پہلے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ میں دن کے بارہ بجے ایک ریلی سے خطاب کریں گے اس کے بعد وہ دن کے 1 بجکر 30 منٹ پر سری نگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں ایک اور انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔
بتادیں کہ شالہ ٹینگ اسمبلی حلقے سے جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ پارٹی کے امید وار ہیں۔
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے قبل از انتخابات الائنس کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس نے 52 سیٹوں جبکہ کانگریس نے 31 نشستوں پر اپنے امید وار کھڑا کئے ہیں۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 25 ستمبر اور تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ یکم اکتوبر کو منعقد ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی آٹھ اکتوبر کو ہوگی۔
یو این آئی ایم افضل