کشتواڑ میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری

جموںجموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دھنا دھر جنگلی علاقے میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری رہا۔

معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیر کو کشتواڑ کے دھنا دھر جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے دوبارہ تلاشی آپریشن شروع کیا ۔

ذرائع کے مطابق تین روز کے دوران دو دفعہ ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین آمنا سامنا ہوا جس کے بعد سلامتی عملے نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفرور ملی ٹینٹوں کوتلاش کرنے کی خاطر جنگلی علاقے میں تین دائر وں والی سیکورٹی تعینات کی گئی ہے۔

دفاعی ذرائع کے مطابق دو سے تین ملی ٹینٹ جنگلی علاقے میں ہی چھپے بیٹھے ہیں اور انہیں بہت جلد مار گرایا جائے گا۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں