سری نگر، سینئر کانگریس لیڈر راہل گاندھی 25 ستمبر کو جموں وکشمیر کا دورہ کریں گے۔
یہ ان کا گذشتہ تین دنوں کے دوران دوسرا دورہ جموں و کشمیر ہوگا۔
قبل ازیں انہوں نے 23 ستمبر کو جموں وکشمیر دورے کے دوران ضلع پونچھ کے سرنکوٹ اور سری نگر کے شالہ ٹینگ علاقوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کئے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی 25 ستمبر کو دن کے گیارہ بجے جموں پہنچیں گے اور ہوٹل ریڈیسن بلو میں پروفیشنلز سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وہ جے کے ریزورٹس گرائونڈ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد سری نگر روانہ ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے ڈاگر پورہ علاقے میں ایک ریلی کو خطاب کے بعد واپس دلی لوٹیں گے۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ بدھ کے روز منعقد ہو رہی ہے جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ یکم اکتوبر کو منعقد ہوگی اور ووٹوں کی گنتی آٹھ اکتوبر کو ہوگی۔
یو این آئی- ایم افضل