کشمیر میں 26 اور27 ستمبر کو برف و باراں کی پیش گوئی

سری نگر، وادی کشمیر میں گرمی کی لہر کے بیچ محکمہ موسمیات نے26 اور27 ستمبر کو میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمے نے کسانوں کو کاٹی ہوئی فصل کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کی صلاح دی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 24 اور25 ستمبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں 26 اور27 ستمبر کو گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 28 ستمبر سے3 اکتوبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمے نے اپنی ایک ایڈوائزری میں کہا کہ اس دوران وادی میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 26 ستمبر کی رات کو بعض پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔
محکمے نے کسانوں کو کاٹی ہوئی فصل کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کی صلاح دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سری نگر میں 22 ستمبر کو ماہ ستمبر کو دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں