راجوری سڑک حادثے میں خاتون از جان، دو کمسن بچوں سمیت چار زخمی

جموںجموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے تھانہ منڈی علاقے میں آلٹو گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ چار دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے ۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز تھانہ منڈی راجوری میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب ایک آلٹو گاڑی کو ڈاک بنگلہ کے نزدیک حادثہ پیش آیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ اس بھیانک حادثے میں گاڑی میں سوار دو کمسن بچوں سمیت پانچ افرا د زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت طیبہ کوثر زوجہ سید مہتاب بخاری کے بطور کی گئی ہے جبکہ زخمیوں کی پہچان ڈرائیور اعجاز احمد چار سالہ احسان علی، ایک سالہ ہنزہ کوثر اور صاحبہ کوثر کے بطور کی گئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں