سری نگر، وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں دوران شب ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک درجن سے زیادہ بھیڑ بکریوں کو کچل کر ہلاک کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے ووسن کنگن علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قریب ساڑھے بارہ بجے ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک درجن سے زیادہ بھیڑں کو کچل کر ہلاک جبکہ کم سے کم ایک درجن کو زخمی کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ووسن کنگن میں سری نگر- لیہہ شاہراہ پر کم سے کم ساڑھے تین سو بھیڑ بکریوں کا ایک ریوڑ کو ایک تیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں کم سے کم 16 بھیڑ ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار اور ٹرک کو ضبط کیا ہے۔
یو این آئی ایم افضل