اوڑی سڑک حادثے میں 22 افراد زخمی چار کی حالت نازک

سری نگرشمالی ضلع بارہ مولہ کے جبلہ اوڑی میں جمعے کے روز گاڑی الٹنے سے 22افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہ مولہ منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق سابق وزیر تاج محی الدین کی چناوی ریلی میں شرکت کی خاطر ایک گاڑی کملا کوٹ سے اوڑی کی طرف جارہی تھی کہ جبلہ کے مقام پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 22افراد زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگ فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر سب ضلع ہسپتال اوڑی منتقل کیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد چار کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہ مولہ منتقل کیا گیا ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں