اکھل بھارتیہ گاؤ سیوا فاؤنڈیشن نے سری نگر سے پد یاترا شروع کی

سری نگر، اکھل بھارتیہ گائو سیوا فائونڈیشن نے جمعہ کے یہاں لالچوک سے کنیا کماری تک گائے کے تحفظ کی اہمیت کے متعلق جانکاری عام کرنے کے لئے پد یاترا شروع کی۔

آرگنائزیشن کے صدر بالا کرشنن گرورسوامی نے بتایا کہ اس یاترا کے دوران اگلے چھ مہینوں میں ملک کی 15 ریاستوں کا سفر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ پد یاترا کنیا کماری میں اختتام پذیر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اس پد یاترا کا مقصد گائو بچانے کے لئے جانکاری کو عام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گائے کو بچانا دھرتی کو بچانے کے مترادف ہے۔

موصوف صدر نے کہا کہ جب ہم گائے کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں گے تب ہم دھرتی کا محفوظ رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری دھرتی محفوظ ہوگی تب ہی ہم زندہ رہ سکتے ہیں۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں