گاندربل میں سینٹرل یونیورسٹی کی زیر تعمیر عمارت سے گر کر غیر مقامی مزدور از جان

سری نگر، وسطی ضلع گاندربل میں سینٹرل یونیورسٹی کی ایک زیر تعمیر عمارت سے گرنے سے ایک غیر مقامی مزدور کی موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ گاندربل میں سینٹرل یونیورسٹی کی ایک زیر تعمیر عمارت سے گرنے سے ایک غیر مقامی مزدور شدید زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ مزدور کو علاج معالجے کے لئے فوری طور پر ضلع ہسپتال گاندربل پہنچایا گیا جہاں سے اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ ریفر کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت رام جی ٹھاکر ولد درگا ٹھاکر ساکن بہار کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں