سری نگرنیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کو کہا کہ وقف بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے ذریعے پارلیمنٹ کو واپس بھیجے جانے کے بعد انڈیا الائنس اس پر فیصلہ کرئے گا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے مختصر بات چیت کے دوران کیا۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ ، ”ہم اس بل کو پارلیمنٹ میں واپس بھیجنے کے بعد دیکھیں گے اور پھر انڈیا اتحاد کے رہنماوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے۔“
وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے ہریانہ میں چناوی ریلی کے دوران وقف بل کو اگلے اجلاس کے دوران منظور کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا :’ابتداے عشق ہے روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ۔‘
انہوں نے کہا، ”ہم اس بل کو پارلیمنٹ میں واپس بھیجنے کے بعد دیکھیں گے اور پھر انڈیا اتحاد کے رہنماوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے۔“
بی جے پی کی جانب سے دفعہ 370کو دفن کرنے کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے سخت لہجے میں کہا کہ بی جے پی والے تو ہر ایک چیز کو دفن کر رہے ہیں اور یہی ان کی پالیسی رہی ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ