کشتواڑ میں گاڑی لڑھک گئی دو خواتین جاں بحق، تین دیگر زخمی

جموںجموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے بانجوا علاقے میں ایک نجی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی شام کشتواڑ کے بانجوا علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دو خواتین کو مردہ قرار دیا۔

دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں