جموں و کشمیر کے لوگ گورنر راج سے مطمئن نہیں ہیں:غلام حسن میر

سری نگر، جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر غلام حسن میر کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ گورنر راج سے مطمئن نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنی منتخب سرکار چاہتے ہیں۔

موصوف سابق وزیر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنےکے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ’ریاستی سطح پر لوگ گورنر رول سے مطمئن نہیں ہیں وہ اپنے نمائندے اور اپنی سرکار چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا: ’جب تک میں ٹنگمرگ حلقے کا ایم ایل اے تھا تب تک یہاں ہر طرف ترقی تھی لیکن گذشتہ دس برسوں سے یہاں ترقی رک گئی ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں کا نعرہ ’’ٹنگمرگ کی مجبوری ہے میر صاحب ضروری ہے‘‘ ہے‘۔

مسٹر میر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ کیا ہے وہ وعدہ انتخابات کے بعد پورا ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا: ’یونین ٹریٹری میں ایک منتخب سرکار اتنے اختیارات نہیں ہوتے ہیں جتنے ریاست میں ہوتے ہیں یہاں کے لوگ چاہتے ہیں کہ ایک با اختیار سرکار بن جائے‘۔

یو این آئی – ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں