جموں وکشمیر کے لوگ ’کمزور ترین‘ اسمبلی کے لئے لڑ رہے ہیں: سجاد لون

سری نگر، جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کا کہنا ہے جموں و کشمیر کے لوگ سب سے کمزور اسمبلی کے لئے لڑ رہے ہیں جس کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اس سے پہلے الیکشن لڑے تو اس وقت طاقتور ترین اسمبلی کے لئے لڑے تھے۔

موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ’مجھے بہت خوشی ہے کہ لوگ اپنے نمائندے چننے کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ یہاں توہین کا بھی ایک عنصر ہے‘۔

ان کا کہنا تھا: ’میں نے پہلے ہی کہا ہے کہ پہلے جو الیکشن لڑے ہیں وہ ہم نے ایک طاقتور اسمبلی کے لئے لڑے ہیں لیکن آج جو ہم الیکشن لڑ رہے ہیں یہ کمزور ترین اسمبلی کے لئے ہیں یہ اسمبلی بے اختیار ہوگی‘۔

سجاد لون نے اپنے حلقے کے لوگوں کو ان کی پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ’میری پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالیں اور پیپلز کانفرنس کو کامیاب بنائیں‘۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں