جموں و کشمیر: کپوارہ میں در اندازی کی کوشش ناکام، آپریشن جاری

سری نگر، جموں وکشمیر کے ضلع کپوارہ میں فوج نے در اندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

فوجی ذررائع نے بتایا کہ یہ آپریشن در اندازی کے متعلق ایک اطلاع موصول ہونے کے بعد کپوارہ کے گوگلڈار علاقے میں جمعہ کے روز شروع کر دیا گیا تھا۔

فوج کی چنار کور نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’در اندازی کی کوشش کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر کپوارہ کے گوگلڈار علاقے میں جمعے کو فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے آپریشن شروع کر دیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مستعد جوانوں نے مشکوک نقل و حمل دیکھی اور ان کو چلینج کیا جس کے نتیجے میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مستعد جوانوں نے بھر پور کارروائی انجام دی۔

پوسٹ کے مطابق علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

یو این آئی – ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں