بھگوا فرقہ پرست یتی نرسنگھا نند کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص)کی شان میں گستاخی ناقابل قبول :نیشنل کانفرنس

سری نگر،نیشنل کانفرنس نے بدزبان ،گستاخ اور نفر تیں پھیلانے والے بھگوا فرقہ پرست یتی نرسنگھا نند کی طرف سے پیغمبر اسلام(ص)کی شان میں گستاخانہ کلمات کی شدید الفاظ میں مذمت اور ملامت کی ہے اور ایسے ریمارکس کو قطعاً ناقابل قبول اور ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فرقہ پرست نرسنگھانند کے بیانات مسلمانوں کیلئے ناقابل برداشت ہیں اور ایسے بیانات سے مسلمانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کے قوی امکانات ہیں۔انہوں نے مرکزی حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس بدزبان اور گستاخ کیخلاف فوری طور کارروائی کی جائے کیونکہ یہ کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہے۔ اس سے پہلے کہ مسلمان اس گستاخی کیخلاف کیخلاف سڑکوں پر آکر احتجاج کریں حکومت کو چاہئے کہ موصوف کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت نے ماضی میں بھی ایسے گستاخ افراد کی پشت پناہی کی ہے، یہی وجہ ہے کہ ایسی بدزبانی پھر سے دہرائی جارہی ہے، حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہندو فرقہ پرستوں کو پشت پناہی سے گریز کرتے ہوئے نرسنگھا کیخلاف سخت کارروائی کرے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں