سری نگر، جموں و کشمیر اسمبلی کی 90 سیٹوں کے لئے ووٹوں کی گنتی سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ جاری ہے۔اس دوران ابتدائی رجحان کے مطابق بی جے پی جموں خطے میں دس سیٹوں پر لیڈ کر رہی ہے جبکہ کانگریس جموں وکشمیر میں چھ سیٹوں پر اور پی ڈی پی ایک سیٹ پر لیڈ کر رہی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ دونوں سیٹوں گاندربل اور بڈگام پر لیڈ رہے ہیں جبکہ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی سری گفوارہ – بجبہاڑہ سیٹ پر پیچھے چل رہی ہیں۔
جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے صدر طارق قرہ شالہ ٹینگ سیٹ پر لیڈ کر رہے ہیں۔
یو این آئی ایم افضل