اگلی حکومت کو لوگوں کے مشکلات دور کرنے چاہئے: انجینئر رشید

سری نگر، عوامی اتحاد پارٹی کے صدر اور رکن پارلیمان انجینئر رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والی پارٹی کو جموں وکشمیر کے لوگوں اور دلی کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرنا چاہئے۔انہوں نے منگل کو یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’جو بھی یہاں اگلی حکومت بنائے گا اس کو جموں وکشمیر کے لوگوں اور دلی کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرنا چاہئے تاکہ لوگوں کے مشکلات دور ہوں اور لوگ عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گذر بسر کر سکیں‘۔ان کا کہنا تھا:’اقتدار کوئی مستقل چیز نہیں ہوتی ہے جب بھی کوئی مسند اقتدار پر بیٹھتا ہے تو اس کو لگتا ہے کہ وہ اب اس کو کبھی نہیں کھوئے گا‘۔

انجینئر رشید نے کہا کہ جموں وکشمیر کوئی عام ریاست نہیں ہے۔انہوں نے کہا: ’کشمیر کو ہندو – مسلم ایشو نہیں بنایا جانا چاہئے بلکہ لوگوں کے ساتھ انسانیت سے پیش آنا چاہئے‘۔

وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے متعلق پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا:’وزیر خارجہ کو پاکستان محض سیر کے لئے نہیں جانا چاہئے انہیں دنیا کو صرف یہ نہیں دکھانا ہے کہ میں نے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کی بلکہ انہیں کشمیر میں امن کے لئے کچھ اچھا کرنا چاہئے‘۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں