سری نگر، نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور گریز سیٹ کے کامیاب امید وار نذیر احمد خان نے کا کہنا ہے کہ ان کی جیت بی جے پی کی ہار ہے۔بتادیں کہ نذیر احمد خان نے گریز نشست پر بی جے پی کے امید وار فقیر خان کو زائد از ایک ہزار ووٹوں سے ہرا دیا۔
جیت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے میڈیا کو بتایا:’میں گریز سیٹ کے تمام لوگوں کا شکر گذار ہوں جنہوں نے محنت کرکے میرے حق میں مہم چلائی‘۔ان کا کہنا تھا: ’میری جیت در اصل بی جے پی کی ہار ہے‘۔
نذیر احمد نے کہا: ’بی جے پی نے ریلیوں میں کافی پیسہ خرچ کیا، میری ذاتی زندگی کو بھی نشانہ بنایا گیا لیکن آخر میں طاقت عوام کے پاس ہوتا ہے‘۔انہوں نے کہا: ’لوگ اسی کو سپورٹ کرتے ہیں جو دکھ درد میں ان کے کام آتا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہر گز ناشکرے نہیں ہوتے ہیں بلکہ وہ اس کو ووٹ ڈالتے ہیں جو ان کے کام آتا ہے۔
یو این آئی ایم افضل