نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے وادی بھر میں جشن منایا

سری نگرجموں وکشمیرکے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی جیت پر کارکنوں نے سڑکوں پر آکر جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو 90میں 42سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی اور اس طرح سے این سی کانگریس اتحاد حکومت تشکیل دینے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کی جیت پر کارکنوں نے سڑکوں پر آکر جشن منایا جبکہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی بانگڑا کیا۔

نامہ نگار نے بتایا کہ ایس کے آئی سی سی کے باہرنیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

اس موقع پر کارکنوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں وکشمیر کے حوالے سے یک طرفہ فیصلے لئے جس کا آج لوگوں نے جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ہی آج جموں وکشمیر کے لوگوں کو یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں