سری نگر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے میں ٹریٹوریل آرمی کا ایک جوان لاپتہ ہوا ہے جس کی وسیع پیمانے پر تلاش جاری ہے۔فوج کی چنار کور نے بدھ کی صبح ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا: ’انٹلی جنس اطلاع پر فوج نے جموں وکشمیر پولیس اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ کوکر ناگ کے کازون جنگل میں 8 اکتوبر کو مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشن چلایا‘۔انہوں نے کہا: ’ٹریٹوریل آرمی کے ایک جوان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع کے پیش نظر آپریشن رات بھر جاری رہا‘۔پوسٹ میں کہا گیا کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر ریسکیو اور تلاشی آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق ٹریٹوریل آرمی کے دو جوان منگل کی دو پہر کو جنوبی ضلع اننت ناگ کے اترسو شانگس علاقے میں گئے تھے جہاں ان کا آمنا سامنا ملی ٹینٹوں کے ساتھ ہوا اس دوران ایک جوان اپنے یونٹ میں واپس پہنچنے میں کامیاب ہوا اور اس واقعے کو بیان کیا۔
یو این آئی، ایم افضل