حکومت سازی پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی: طارق قرہ

سری نگر، جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ کا کہنا ہے کہ حکومت سازی سے قبل نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ پہلے اپنے قانون ساز پارٹی کا اجلاس طلب کریں گے اس کے بعد الائنس کے ساتھ بات چیت کریں گے انہوں نے بدھ کے روز یہاں گپکار میں واقع عمر عبداللہ کی رہائش گاہ پر میڈیا کو بتایا: ’آج ہم یہاں مبارکباد دینے کے لئے آئے تھے حکومت بنانے کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی‘ ان کا کہنا تھا: ’پہلے عمر عبداللہ قانون ساز پارٹی کا اجلاس طلب کریں گے اس کے بعد الائنس کے ساتھ بات چیت کریں گے جس میں حکومت سازی کا فیصلہ لیا جائے گا‘۔

کانگریس کے نائب وزیر اعلیٰ کے مطالبے کی افواہوں کو رد کرتے ہوئےان کا کہنا تھا: ’ہم نہیں جانتے ہیں کہ ایسی باتیں کہاں سے آتی ہیں‘۔

مسٹر قرہ نے کہا: ’آج کی میٹنگ صرف عمر عبداللہ صاحب اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرنے کے متعلق تھی‘۔

انہوں نے کہا:’ہم یہاں ان کو الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دینے کے لئے آئے‘۔

دفعہ 370 کی بحالی جیسے معاملات پر پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ’ان مسائل پر بعد میں تفصیلی طور پر بات چیت کی جائے گی جب نئی حکومت بن جائے گی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مناسب وقت پر ان سب مسائل پر بات ہوگی۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں