چار آزاد ممبران اسمبلی کی این سی کو حمایت کی پیشکش

سری نگرحالیہ اسمبلی انتخابات میں بطور آزاد امیدور جیت حاصل کرنے والے چار آزاد ممبران نیشنل کانفرنس کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ سری نگر میں منعقد ہوئی جس دوران عمر عبداللہ کو لیڈر چنا گیا ۔

معلوم ہواہے کہ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران ہی چار آزاد ممبران نے نیشنل کانفرنس کو سپورٹ دیا اور اس طرح سے اب این سی ممبران کی تعداد 46ہو گئی ہے

ذرائع نے بتایا کہ اندروال حلقے سے آزاد امیدوار پیارے لال ، چھمب سے ستیش شرما، سرنکوٹ سے چودھری اکرم اور بانی سے رامیشور سنگھ نے نیشنل کانفرنس کو حمایت کی پیشکش کی ہے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں