کانگریس کی چٹھی آتے ہی ہم راج بھون جائیں گے: عمر عبداللہ

سری نگر، نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ کانگریس کی چٹھی آتے ہی راج بھون میں حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا: ’ہم کانگریس کے ساتھ بات کر رہے ہیں تاکہ ان کی چٹھی آجائے ان کی طرف سے چٹھی آجانے کے فوراً بعد ہم راج بھون جائیں گے آج کا دن ہم ان کو کارروائی کرنے کے لئے دیا ہے‘۔

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ’آج نیشنل کانفرنس کے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں لیڈر کا فیصلہ کیا گیا، میں تمام لیجسلیٹرز کا شکر گذار ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور مجھے یہ موقع دیا کہ میں راج بھون جا کر وہاں لیفٹیننٹ گورنر کو حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ کر سکوں‘۔

انہوں نے کہا: ’فی الحال کانگریس کے ساتھ بات چل رہی ہے تاکہ ان کا سپورٹ حاصل کیا جا سکے‘۔

ان کا کہنا تھا: ’آج چار کامیاب آزاد امیدواروں نے نیشنل کانفرنس کو سپورٹ دیا ہے جس سے ہماری سیٹوں کی تعداد بڑھ کر 46 ہوگئی‘۔

حکومت سازی کے لئے راج بھون جانے کے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ’ہم کانگریس کے ساتھ بات کر رہے ہیں تاکہ ان کی چٹھی آجائے ان کی طرف سے چٹھی آجانے کے فوراً بعد ہم راج بھون جائیں گے آج کا دن ہم ان کو کارروائی کرنے کے لئے دیا ہے‘۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں