سری نگر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو سری نگر کے خیام علاقے میں 3.40کروڑروپیہ مالیت کی جائیداد کو قرق کیا۔
ای ڈی نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جموں وکشمیر گرامین بینک فراڈ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اشتیاق احمد پرے ساکن ٹنگہ باغ خیام سری نگر، طاریق علی پرے ، حسینہ بانو اور مقصود ساکنان سری نگر اور ذاکر نگر نئی دہلی میں ایک فلیٹ کو منسلک کیا۔
ای ڈی کے مطابق پی ایم ایل اے ایکٹ 2002کے تحت iیہ کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کی طرف سے یہ اپنی نوعیت کی پہلی کارروائی ہے۔
یو این آئی- ارشید بٹ