منوج سنہا کی مہانوامی کے مقدس تہوار پر لوگوں کو مبارکباد

سری نگر، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہانوامی کے مقدس تہوار پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے لوگوں کی خوشی وخوشحالی اور اچھی صحت و کامیابی کے لئے دعا کی۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کی صبح ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’میں مہانوامی کے مقدس تہوار پر آپ اور آپ کے پورے خاندان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘۔

انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا: ’ماں درگا آپ سب کو خوشی، خوشحالی، اچھی صحت اور کامیابی سے نوازے‘۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں