سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے اونیرہ زینہ پورہ علاقے میں آگ کی ایک واردات میں پانچ دکان خاکستر ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے اونیرہ زینہ پورہ علاقے میں گذشتہ شب قریب دس بجے ایک شاپنگ کمپلیکس میں آگ نمودار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں کمپلیکس کے پانچ دکانوں کا نقصان پہنچا جن میں ایک ٹینٹ ہائوس، سیمنٹ دکان، ٹیلر شاپ وغیرہ شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ فائر ٹنڈرس اور مقامی لوگوں نے آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا۔
آگ کی اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
یو این آئی ایم افضل