منوج سنہا نے آئی اے ایف – یو ڈبلیو ایم وایو ویر وجیتا کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

سری نگر، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز آئی اے ایف – یو ڈبلیو ایم وایو ویر وجیتا کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

یہ کار ریلی تھوائز سے توانگ تک 7 ہزارکلو میٹر کا سفر طے کرے گی۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو ‘ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’ آئی اے ایف – یو ڈبلیو ایم وایو ویر وجیتا کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو تھوائز سے توانگ تک 7 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرے گی‘۔

انہوں نے کہا: ’یہ ریلی آئی اے ایف کی شاندار تاریخ کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرے گی اور نوجوانوں کو مسلح افواج میں شامل ہونے کی ترغیب دے گی’۔

یو این آئی-ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں