عمر عبداللہ کا دسہرہ کے تہوار پر لوگوں کو مبارکباد

سری نگر، نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کو دسہرہ کے مقدس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں کہا: ’میری دعا ہے کہ ہم ہمیشہ برائی پر اچھائی کی جیت کا جشن منائیں‘ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’میں دسہرہ کا تہوار منانے والے تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔

انہوں نے کہا:’میری دعا ہے کہ ہم ہمیشہ برائی پر اچھائی کی جیت کا جشن منائیں‘۔

بتادیں کہ دسہرہ جس کو وجے دشمی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، ہند مت کا ایک اہم تہوار ہے۔

یہ تہوار ہر سال درگا پوجا اور نوراتری کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔

یو این آئی -ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں