بہت جلد لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کی جائے گی : رویندر رینا

جموںبی جے پی کے سینئر لیڈر رویندر رینا نے پیر کو کہاکہ آنے والے دنوں کے دوران بھاجپا لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ منعقد ہوگی جس میں اپوزیشن لیڈر کو چنا جائے گا۔۔
انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ان باتوں ک اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں کے دوران بھاجپا لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کی جائے گی جس دوران آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ان کے مطابق اس میٹنگ میں مرکزی وزیرپرلاد جوشی اور ترون چگ بھی شریک ہونگے۔
اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ اس پر کام شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایاکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات پر امن ماحول میں اختتام پذیر ہوئے اور اب نئی حکومت بھی معروض وجود میں آئے گی۔

ان کے مطابق جموں صوبے بھاجپا سب سے بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئی ہے ۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں