کشتواڑ آتشزدگی:متاثرہ خاندانوں کے لئے خصوصی پیکیج ضروری: غلام نبی آزاد

جموں، ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے کشتواڑ کے مڑواہ واڑ وان علاقے میں لگنے والے آگ کی بھیانک واردات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے متاثرین کو خصوصی پیکیج دینے کی اپیل کی ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنے گھر بنا سکیں۔بتادیں کہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گنجان آبادی والے علاقے مڑواہ واڑوان میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں زائد از 80 رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔

غلام نبی آزاد نے منگل کے روز ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’مجھے کشتواڑ کے واڑوان علاقے میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے سے بہت دکھ ہوا جس میں ایک مسجد سمیت 70 سے زیادہ مکانوں کو نقصان پہنچا ہے‘۔انہوں نے کہا: ’میں ایل جی انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ متاثرہ خاندانوں کو فوی طور پر معاوضہ فراہم کیا جائے‘۔موصوف لیڈر نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو موسم سرما سے قبل اپنے گھر دوبارہ تعمیر کرنے کے لئے ایک خصوصی پیکیج دیا جانا چاہئے‘۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں