جموں وکشمیر میں اب لوگوں کی شنوائی ہوگی:قیصر جمشید

سری نگر، نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر قیصر جمشید لون کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں عوامی حکومت بننے کے ساتھ لوگوں کی شنوائی ہوگی۔انہوں نے کہا: ’ہم اگلے پانچ برسوں کے دوران لوگوں کی خدمت کریں گے‘۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’یہ خوش آئند بات ہے کہ لوگوں کی سرکار بن رہی ہے جب لیفٹیننٹ گورنر کی حکومت تھی تو لوگوں کی کوئی رسائی تھی نہ شنوائی تھی‘۔ان کا کہنا تھا: ’اب لوگوں کی شنوائی بھی ہوگی اور ان کو در پیش مسائل کو حل کیا جائے‘۔مسٹر لون نے کہا: ’ہم نے جو لوگوں سے وعدے کئے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا‘۔انہوں نے کہا: ’ہم لوگوں کے شکر گذار ہیں اور ہم اگلے پانچ برسوں کے دوران لوگوں کی خدمت کریں گے‘۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں