سری نگرجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں کے دور دراز ، پہاڑی اور پسماندہ علاقہ جات جو موسم سرما کے دوران سرمائی اور گرمائی راجدھانی سے کٹ کر رہ جاتے ہیں، اور وہاں کے لوگوں کو اس دوران گوناگوں مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کو ضروری خدمات میسر رکھی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں طبی خدمات دستیاب نہ رہنے کی وجہ سے بیماروں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ شکایت موصول ہورہی ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ کی عدم دستیابی کے علاوہ ادویات کی کمی سے لوگ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ اس کے علاوہ مقامی لوگوں کو راشن کی قلت کا بھی سامنا ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حکومت اور ضلع انتظامیہ کشتواڑ ، بھدروار ،ڈوڈہ ، کپوارہ، بانڈی پورہ اوربارہمولہ سے تاکید کی ہے کہ ان دور دراز علاقوں میں لوگوںکو بنیادی اور لازمی خدمات پہنچانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں۔
انہوں نے وزراءاور ایم ایل اے حضرات پر بھی زور دیا کہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کو راحت پہنچانے کیلئے اقدامات کریں۔
یو این آئی، ارشید بٹ