امکانی برف باری کے پیش نظر سبھی محکمے الرٹ پر : نائب وزیرا علیٰ

سری نگرجموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے جمعے کے روز کہاکہ امکانی برف باری کے پیش نظر سرکار نے تمام تیاریاں مکمل کیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ سرکار عوام کے توقعات پر کھرا اترنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں امکانی برف باری کے پیش نظر سرکار نے سبھی محکموں کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سنو کلیرنس کے لئے ایک جدید مشین بھی کشمیر لائی گئی جس سے برف کو ہٹانے میں آسانی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میکینکل ڈویژن کشمیر میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا جلدازجلد ازالہ ہو سکے۔

سریندر چودھری نے کہاکہ چونکہ لوگوں نے نیشنل کانفرنس کو ایک مضبوط منڈیٹ دیاہے لہذا ہم عوام الناس کے مسائل حل کرنے کے اپنے وعدے پر کاربند ہے۔

بی جے پی کی جانب سے عمر سرکار کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بنانے پر نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بھاجپا نے گزشتہ دس سالوں کے دوران کچھ بھی نہیں کیا صرف یہاں پر بے روزگاروں کی ایک فوج کھڑی کردی۔

ان کے مطابق کل وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرنس کے دوران فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ میں ہوئی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیا جس کے بعد اینٹی کرپشن بیورو نے اس پر کارروائی عمل میں لائی۔

نائب وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ابھی ہم یوٹی کے اندر کام کر رہے ہیں جس میں کافی رکاوٹیں ہیں ۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں